کیا شوال کے 6 روزے عید کے فوراً بعد رکھے جائیں یا جب دل کرے اور کیا اکٹھے رکھے جائیں یا چھوڑ کر؟ (محمد امجد ، میر پور)
بہتر ہے اکٹھے اور متصل رکھے، اگر منفصل اور وقفے وقفے بعد رکھ لے تو بھی حدیث میں مذکور اجر و ثواب کا مستحق ٹھہرے گا۔ البتہ ان کو شوال میں رکھنا ضروری ہے۔
[رسول اللہ صلی الله علیہ وسلم نے فرمایا: ’’ جس نے رمضان کے روزے رکھے ، اس کے بعد شوال کے چھ (نفلی) روزے رکھے تو یہ پورے زمانے کے روزے رکھنے کی مانند ہے۔‘‘ 2
2 صحیح مسلم ؍ کتاب الصیام ؍ باب استحباب صوم ستۃ ایام من شوال اتباعا لرمضان ، حدیث:۱۱۶۴