استادِ محترم صدقہ فطرانہ آخری عشرہ میں دینا بہتر ہے اگر کوئی مسلمان پہلے عشرہ میں دے دیتا ہے تو کیا اس کا فطرانہ ادا ہو جائے گا یا وہ پھر دے اس میں وہ گناہ گار ہے کہ نہیں؟ (قاری محمد یعقوب گجر)
درست ہے آخری عشرہ میں نمازِ عید سے پہلے پہلے فطرانہ ادا کر دینا افضل ہے البتہ اگر اس سے پہلے ادا کر دے تو فطرانہ ادا ہو جائے گا۔ ہاں نمازِ عید کے بعد ادا کر لے تو فطرانہ نہیں ہو گا۔ ’’صدقہ من الصدقات‘‘ ہو گا۔ ۹؍۸؍۱۴۲۳ھ