مال مستفادمیں حق مؤقف کیا ہے ؟ اس کی زکوٰۃ کس طرح ہو گی؟
(۲)…مال مستفاد کی عربی اور اُردو میں تعریف تحریر فرمائیں اور ساتھ ہی تفصیل۔
(محمد یٰسین ، مدرس ابو ہریرہ اکیڈمی)
مال مستفاد میں حق موقف ہے کہ اگر وہ پہلے صاحب نصاب ہے تو مال مستفاد کو نصاب میں ملا کر زکوٰۃ ادا کر لے اور اگر مال مستفاد آنے سے صاحب نصاب بنا ہے تو مال مستفاد کے آنے کی تاریخ سے سال بعد زکوٰۃ ادا کرے۔
(۲)… ما استفادہ الرجل أثنا ء السنۃ من المیراث أوالھبۃ أو غیر ذلک۔
جس مال کو انسان دورانِ سال میراث ہبہ وغیرہ سے حاصل کرتا ہے وہ مال مستفاد ہے ۔ ۲۳؍۶؍۱۴۲۳ھ