سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(465) تقریباً چار ہزار بچت ہوتی ہے تو سالانہ کتنی زکوٰۃ

  • 4833
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-25
  • مشاہدات : 1551

سوال

(465) تقریباً چار ہزار بچت ہوتی ہے تو سالانہ کتنی زکوٰۃ
السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

منیاری کی ایک دوکان میں تقریباً چالیس ہزار کا سامان بیچنے کے لیے رکھا ہوا ہے۔ ماہانہ تقریباً چار ہزار بچت ہوتی ہے تو سالانہ کتنی زکوٰۃ فرض ہے؟ زکوٰۃ سونے کے نصاب کے مطابق دی جائے گی یا چاندی کے نصاب کے مطابق؟            (محمد افضل ، ضلع سیالکوٹ)


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

کاغذی کرنسی کا نصاب زکوٰۃ چاندی والا لگایا جائے گا۔


 تولہ چاندی کی مالیت کے کرنسی نوٹ ہوں تو زکوٰۃ فرض ہے ، چالیسواں حصہ (1/40) شرح زکوٰۃ ہے۔ باقی آپ کی دکان میں کتنا سودا ہے کتنا آپ نے لوگوں سے لینا ہے اور کتنا آپ کے پاس نقد موجود ہے؟ ان تمام چیزوں کا حساب آپ نے خود کرنا ہے۔  ۸ ؍ ۱ ؍ ۱۴۲۱ھ

 

قرآن وحدیث کی روشنی میں احکام ومسائل

جلد 02 ص 406

محدث فتویٰ

تبصرے