قبر پر ٹہنی وغیرہ لگانا کیسا ہے اور بخاری ، ص:۳۵ کی حدیث جو قبر پر ٹہنی لگانے کے بارے ہے اس کی وضاحت کریں؟ (قاری عبدالصمد بلوچ)
صحیح بخاری کی اسی حدیث سے ثابت ہوتا ہے کہ ٹہنی لگانے سے پہلے رسول اللہ صلی الله علیہ وسلم کو پتہ چل گیا تھا کہ ان دو قبروں والوں کو عذاب ہورہا ہے، پھر ’’ مالم ییبسا ‘‘ سے تخفیف موقت کی دعاء کا پتہ چلتا ہے، لہٰذا ان دو شرطوں کے ساتھ کوئی ٹہنی لگانا چاہتا ہے، تو لگالے کیونکہ ہر قبر پر ہر حال میں ٹہنی لگانا رسول اللہ صلی الله علیہ وسلم سے ثابت نہیں۔ ۲ ؍ ۲؍ ۱۴۲۴ھ