سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

ماں کی رضامندی کی خاطر ناپسند لڑکی سے شادی کرنا

  • 482
  • تاریخ اشاعت : 2024-04-26
  • مشاہدات : 493

سوال

سوال: السلام علیکم کیا اگر کسی کی وادہ اپنے بیٹے کے لیے کوئی لڑکی پسند کرے لیکن لڑکے کو وہ لڑکی پسند نہ ہو تو کیا وہ اپنی ناپسندی کا اظہار کر دے یا اپنی والدہ کے احترام میں رضامندی سے رشتہ قبول کر لے؟

سوال: دونوں طرح کا معاملہ جائز ہے۔ والدین کی رضا کا لحاظ رکھے گا تو اجر و ثواب بھی ہے اور اگر اس کا لحاظ اس وجہ سے نہ رکھے کہ اس لڑکی کے ساتھ اس کا گزاراہ مشکل ہو جائے گا اور اس لڑکی کے حقوق بھی متاثر ہوں گے تو اس صورت میں اس لڑکی کے رشتہ سے انکار بہتر نظر آتا ہے۔ لجنہ دائمہ کا فتوی یہی ہے کہ کسی معین لڑکی کے ساتھ شادی کے مسئلہ میں والدین کی اطاعت واجب نہیں ہے۔
وقال علماء اللجنة :
" طاعتهما في الزواج من امرأة معينة والابن لا يريدها لا تجب ؛ لأنه إن أطاعهما فيخشى من تعثر الزواج ، وعدم الألفة وحصول الطلاق ، لكن يجب على الابن في جميع الأحوال مراعاة خاطرهما بالأساليب الحسنة ، التي تطمئن قلبيهما ، ويجتنب مصادمتهما برأيه ، ويحذر الأساليب الجافية ، مع مضى الابن فيما يراه من مصلحة راجحة ؛ لأنه أدرى بأمره وخاصة نفسه " انتهى .
"فتاوى اللجنة الدائمة"
(19 /135)

ماخذ:مستند کتب فتاویٰ