قبر پر جاکر کس طرف منہ کرکے دعا کرنی چاہیے، یا جہاں بھی ہے وہیں کرتا رہے، اپنے والدین اور جو جو بھی فوت شدہ گان ان کے لیے؟ (حامد رشید ، لاہور)
قبلہ رخ ہوکر دعا کرے توبہتر ہے، ویسے جس طرف بھی منہ کرکے دعاء کرے درست ہے۔ { فَاَیْنَمَا تُوَلُّوْا فَثَمَّ وَجْہُ اللّٰہِ ط}
[’’ تم جدھر بھی منہ کرو ، ادھر ہی اللہ کا چہرہ ہے۔‘‘ [البقرۃ:۱۱۵]] ۲۹ ؍ ۴ ؍ ۱۴۲۴ھ