حدیث نبوی میں میت کی تدفین کے بعد اس کی تثبیت بالقول الثابت دعاء کے لیے حکم موجود ہے، لیکن مجھے ایسی واضح روایت چاہیے، جس میں اس خاص موقع پر دونوں ہاتھوں کے اٹھانے کے ساتھ دعاء کرنے کا قولی ، عملی یا تقریری طور پر ذکر ہو؟ (رانا محمد جمیل خان(استاذ عربی) ، سرگودھا)
فتح الباری میں ہے: (( وَفِیْ حَدِیْثِ ابنِ مَسْعُوْدٍ: رَأَیْتُ رَسُوْلَ اللّٰہِ صلی الله علیہ وسلم فِیْ قَبْرِ عَبْدِ اللّٰہِ ذِی النَّجَادَیْنِ۔ الحدیث ، وَفِیہِ: فَلَمَّا فَرَغَ مِنْ دَفْنِہٖ اِسْتَقْبَلَ الْقِبْلَۃَ رَافِعًا یَدَیْہِ۔[’’ اور عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ کی حدیث میں ہے، دیکھا میں نے رسول اللہ صلی الله علیہ وسلم کو عبداللہ ذی النجادین کی قبر میں۔ اور اس میں ہے کہ جب آپ صلی الله علیہ وسلم اس کے دفن کرنے سے فارغ ہوئے قبلہ کی طرف منہ کیا ، ہاتھوں کو اٹھائے ہوئے۔ ‘‘ ] أَخْرَجَہٗ أَبُوْ عَوَانَۃَ فِیْ صَحِیْحِہٖ۔ ۱ ھ )) [۱۱ ؍ ۱۴۴]
۲۱ ؍ ۱ ؍ ۲۰۰۳ء