جنازہ کے بعد جب میت کو دفن کردیا جاتاہے، دفن کرنے کے فوراً بعد ہاتھ اٹھاکر دعاکرنا رسول اللہ صلی الله علیہ وسلم سے ثابت ہے، اگر ثابت ہے تو بحوالہ تحریر فرمائیے؟ (محمد یونس شاکر)
فتح الباری میں ہے: (( وَفِیْ حَدِیْثِ ابنِ مَسْعُوْدٍ: رَأَیْتُ رَسُوْلَ اللّٰہِ صلی الله علیہ وسلم فِیْ قَبْرِ عَبْدِ اللّٰہِ ذِی النَّجَادَیْنِ۔ الحدیث ، وَفِیہِ: فَلَمَّا فَرَغَ مِنْ دَفْنِہٖ اِسْتَقْبَلَ الْقِبْلَۃَ رَافِعًا یَدَیْہِ۔ أَخْرَجَہٗ أَبُوْ عَوَانَۃَ فِیْ صَحِیْحِہٖ۔ ۱ ھ )) [۱۱ ؍ ۱۴۴]
[’’ اور ابن مسعود رضی اللہ عنہ کی حدیث میں ہے، میں نے رسول اللہ صلی الله علیہ وسلم کو دیکھا عبداللہ ذی النجادین کی قبر میں۔ الحدیث، اور اس میں ہے جب آپ صلی الله علیہ وسلم اس کے دفن سے فارغ ہوئے تو قبلہ رخ ہوئے، ہاتھوں کو اٹھائے ہوئے۔ نکالا اس کو ابوعوانہ نے اپنی صحیح میں۔ ‘‘ ] ۶ ؍ ۱ ؍ ۱۴۲۴ھ