اگر ایک بندہ نماز جنازہ میں لیٹ شامل ہو، اس کی ایک دو تکبیرات رہ گئی ہیں وہ کیا کرے گا؟ کیا وہ امام کے ساتھ مل کر پہلی تکبیرات لوٹائے گا یا اسی کے ساتھ سلام پھیردے گا؟ (سجاد الرحمن)
امام کے ساتھ سلام نہ پھیرے ، اس کی جتنی تکبیرات رہ گئی ہیں وہ پوری کرکے سلام پھیرے۔ جس طرح وہ رکوع و سجود والی نماز میں کرتا ہے۔ (( مَا أَدْرَکْتُمْ فَصَلُّوْا وَمَا فَاتَکُمْ فَأَتِمُّوْا )) 1[ ’’ جو نماز تمہیں مل جائے پڑھ لو اور جو فوت ہوجائے اسے بعد میں پورا کرو۔‘‘] ۱۳ ؍ ۱ ؍ ۱۴۲۴ھ
1 بخاری ؍ کتاب الأذان ؍ باب لا یسعی الی الصلاۃ ولیاتھا بالسکینۃ والوقار ، مسلم ؍ المساجد ؍ باب استحباب اتیان الصلاۃ بوقار وسکینۃ