ایک آدمی نماز جنازہ میں اس وقت شامل ہوتا ہے، جب امام دو تکبیریں کہہ چکا ہے کیا یہ نمازی امام کے ساتھ ہی سلام پھیر دے یا بعد میں دو تکبیریں کہے؟ (محمد یونس شاکر)
نہیں! اپنی تکبیر پوری کرنے کے بعد سلام پھیرے گا۔ جیسا کہ دوسری نماز میں کرتا ہے، جو رکعات رہ جائیں پوری کرکے سلام پھیرتا ہے۔ امام کے ساتھ سلام نہیں پھیرتا۔ ۳۰ ؍ ۴ ؍ ۱۴۲۴ھ