نماز جنازہ کی تکبیرات میں رفع الیدین کا کیا ثبوت ہے؟ (قاسم بن سرور)
تکبیرات نماز جنازہ میں رفع الیدین کرنا رسول اللہ صلی الله علیہ وسلم سے ثابت ہے۔ چنانچہ حافظ ابن حجر فتح الباری میں لکھتے ہیں: (( وقد روی مرفوعا اخرجہ الطبرانی فی الأوسط من وجہ آخر عن نافع عن ابن عمر بإسناد ضعیف )) [۳؍۱۹۰] اس پر تعلیق میں شیخ عبدالعزیز بن باز لکھتے ہیں: (( وأخرجہ الدار قطنی فی العلل بإسناد جید عن ابن عمر مرفوعا وصوب وقفہ لأنہ لم یرفعہ سوی عمر بن شبۃ۔ والأظہر عدم الالتفات إلی ھذہ العلۃ لأن عمر المذکور ثقۃ ، فیقبل رفعہ لأن ذلک زیادۃ من ثقۃ وھی مقبولۃ علی الراجح عند أئمۃ الحدیث ، ویکون ذلک دلیلا علی شرعیۃ رفع الیدین فی تکبیرات الجنازۃ۔ واللّٰہ أعلم ))
۷ ؍ ۷ ؍ ۱۴۲۳ھ