سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(436) اگر مؤنث ہو تو کون سی ضمیر پڑھیں؟

  • 4804
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-17
  • مشاہدات : 1196

سوال

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

جنازہ کی دعا میں بعض جگہ مذکر کی ضمیریں ہیں اور بعض جگہ مؤنث ، اگر میت مذکر ہو تو کون سی ضمیر پڑھیں اور اگر مؤنث ہو تو کون سی ضمیر پڑھیں؟      (محمد صدیق ، ضلع ایبٹ آباد)


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

تمام ضمیریں مذکر ، تمام ضمیریں مؤنث اور کچھ ضمائر مذکر ، کچھ مؤنث تینوں صورتیں درست ہیں۔

          [ (( فللرجل المتبع للسنۃ أنہ یدعو بھٰذہ الألفاظ الواردۃ فی ھٰذہ الأحادیث سواء کان المیت ذکرا او انثٰی ولا یحول الضمائر المذکرۃ إلی صیغۃ التانیث اذا کان المیت أنثی لأن مرجعھا المیت وھو یقال علی الذکر والأنثٰی ))

’’ سنت کی پیروی کرنے والے آدمی کے لیے ضروری ہے کہ وہی دعا پڑھے جو أحادیث میں آئی ہے۔ میت مذکر ہو یا مؤنث اور مذکر کی ضمیریں مؤنث کی طرف نہ تبدیل کرے ، جب میت عورت ہو کیونکہ ضمیروں کا مرجع میت ہے اور وہ مذکر و مؤنث دونوں پر بولا جاتا ہے۔‘‘ ]1                               ۱۱ ؍ ۴ ؍ ۱۴۲۴ھ

1 عون المعبود ؍ کتاب الجنائز ؍ باب الدعاء للمیت

قرآن وحدیث کی روشنی میں احکام ومسائل

جلد 02 ص 364

محدث فتویٰ

ماخذ:مستند کتب فتاویٰ