ایک آدمی جنابت کی حالت میں سوجاتا ہے اور اگر وہ اسی حالت میں فوت ہوجائے تو جبکہ غسل دینے والوں کو نہیں پتہ یہ جنابت کی حالت میں ہے، اس کے متعلق کیا اللہ کا فیصلہ ہوگا، رات کو سونے سے پہلے اس نے دعا ئیں پڑھیں، گناہوں کی معافی مانگی ؟ (حامد رشید ، لاہور)
ہر میت کو غسل دیا جاتا ہے ، اگر فوت ہونے والا حالت جنابت میں غسل کیے بغیر فوت ہوگیا ہے تو جو غسل اس کو دیا جائے گا، اس سے غسل جنابت بھی ادا ہوجائے گا۔ ان شاء اللہ سبحانہ وتعالیٰ۔ لہٰذا فکر مند ہونے کی ضرورت نہیں اور جو اس سے اس سلسلہ میں کوتاہی سرزد ہوئی تو جنازے میں اس کے لیے استغفار ہوگا۔ اللہ تعالیٰ اسے معاف فرمادیں گے۔ ان شاء اللہ العزیز الحکیم۔ ۲۹ ؍ ۸ ؍ ۱۴۲۳ھ