سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

کام کرتے وقت بسم اللہ بھول جانا

  • 479
  • تاریخ اشاعت : 2024-04-25
  • مشاہدات : 497

سوال

سوال: السلام علیکم کھانے پینے کے علاوہ اگر دوسرے کام کرتے وقت "بسم اللہ" پڑھنا بھول جائیں تو کیا کریں؟مثلا۔کپڑے پہننا،استری کرنا،نہانا،کپڑے دھونا اور دیگر روزمرہ کے کام کاج وغیرہ۔

جواب: جب یاد آئے تو اس وقت بِسْمِ اللَّه فِي أَوَّله وَآخِره پڑھ لے سوائے غسل کے کہ اس میں غسل سے فارغ ہو کر پڑھے۔ ایک روایت کے الفاظ ہیں:
عائشة رضي الله عنها أن النبي صلى الله عليه وسلم قال : ( إِذَا أَكَلَ أَحَدكُمْ طَعَامًا فَلْيَقُلْ بِسْمِ اللَّه , فَإِنْ نَسِيَ فِي أَوَّله فَلْيَقُلْ : بِسْمِ اللَّه فِي أَوَّله وَآخِره ) رواه الترمذي وصححه الشيخ الألباني رحمه الله . (1781)

ماخذ:مستند کتب فتاویٰ