سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(421) استخارہ سے مراد کیا ہے؟

  • 4789
  • تاریخ اشاعت : 2024-04-16
  • مشاہدات : 1675

سوال

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

استخارہ سے مراد کیا ہے؟ اور اس کو کتنے دن کرنا چاہیے یا صرف ایک دفعہ کرنا ہی کافی ہے؟ طریقہ تحریر فرمادیں؟

 2       دعائے حاجات کے بارے میں کیا حکم ہے ، اس کا طریقہ کیا ہے؟            (عتیق الرحمن عبداللہ)


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

جواب:…1 استخارہ کا لفظی معنی ہے خیر طلب کرنا۔ دعائے استخارہ کا طریقہ یہ ہے کہ آدمی دو رکعت نفل پڑھ کر دعائے استخارہ کرے۔ دعائے استخارہ دعاؤں والی کتب مثلاً حصن المسلم اور پیارے رسول  صلی الله علیہ وسلم کی پیاری دعائیں میں درج ہے۔ وہاں سے دیکھ کر یاد کرلیں۔ ایک دفعہ استخارہ کرنا کافی ہے۔ 

        دعائے حاجت جب حاجت ہو کر لے اس کا خاص طریقہ مجھے کسی صحیح حدیث سے معلوم نہیں۔ [سنن ترمذی ؍ ابواب صلوٰۃ الوتر ؍ باب ماجاء فی صلوۃ الحاجۃ اور ابن ماجہ کتاب إقامۃ الصلوٰۃ ؍ باب ماجاء فی صلوٰۃ الحاجۃ ، میں صلوٰۃ حاجت اور دعائے حاجت والی روایت موضوع ہے۔ اس میں فائد بن عبدالرحمن ، ابو الورقاء راوی ہے، جو موضوع روایات بیان کرتا ہے۔ محدث ابن جوزی نے فائد کی یہ روایت اپنی کتاب ’’ الموضوعات ، ج:۲ ، ص:۱۴۰ ‘‘میں ذکر کی ہے۔ ]        ۴ ؍ ۸ ؍ ۱۴۲۱ھ

 

قرآن وحدیث کی روشنی میں احکام ومسائل

جلد 02 ص 353

محدث فتویٰ

ماخذ:مستند کتب فتاویٰ