عیدین کی نماز میں زوائد تکبیریں یعنی پہلی رکعت میں سات اور دوسری رکعت میں پانچ تکبیریں کیا یہ صحیح حدیث سے ثابت ہیں؟ اگر ثابت ہیں تو حدیث باحوالہ تحریر فرمائیے؟ (محمد یونس شاکر)
ہاں ثابت ہیں۔
[(( عَنْ عَائِشَۃَ أَنَّ رَسُوْلَ اللّٰہِ صلی الله علیہ وسلم کَانَ یُکَبِّرُ فِی الْفِطْرِ وَالْأَضْحٰی فِی الْأُوْلٰی سَبْعَ تَکْبِیْرَاتٍ وَفِی الثَانِیۃَ خََمْسًا ))
’’ رسول اللہ صلی الله علیہ وسلم عید الفطر اور عید الاضحی میں پہلی رکعت میں سات تکبیریں کہتے اور دوسری رکعت میں پانچ۔‘‘ ]
ابو داود ؍ المجلد الاول ؍ کتاب الصلوٰۃ ؍ باب التکبیر فی العیدین ] اسے امام احمد اور علی بن مدینی نے صحیح کہا ہے۔