نماز عید کا مکمل طریقہ کیا ہے؟ (محمد شکیل ، فورٹ عباس)
نماز عید عام نماز کی طرح دو رکعت نماز ہے۔ صرف اتنی چیز ہے کہ رسول اللہ صلی الله علیہ وسلم پہلی رکعت میں قراء ت سے پہلے سات اور دوسری رکعت میں قراء ت سے پہلے پانچ تکبیریں کہا کرتے تھے۔
اور پہلی رکعت میں سورۂ فاتحہ کے بعد سورۃ الأعلیٰ اور دوسری رکعت میں { ھَلْ اَتَاکَ حَدِیْثُ الْغَاشِیَۃِ} پڑھا کرتے تھے۔
اور کبھی پہلی رکعت میں { قٓ وَالْقُرْاٰنِ الْمَجِیْدِ }اور دوسری رکعت میں { اِقْتَرَبَتِ السَّاعَۃُ وَانْشَقُّ الْقَمَرُ}تلاوت فرمایا کرتے تھے۔
تفصیل کے لیے دیکھیں: ’’ کتاب القول السدید فی تکبیرات العید از مولانا عبدالرحمٰن صاحب محدث مبارکپوری صاحب تحفۃ الاَحوذی‘‘ ۱۲؍ ۱۰ ؍ ۱۴۲۱ھ