بعض لوگوں نے کہا ہے کہ عورت کے لیے جمعۃ المبارک کی نماز پڑھنا جائز نہیں۔ اگر عیدگاہ بھی دور ہو اور انتظام بھی نہ ہوسکتا ہو اس صورت میں عیدین کی نماز عورت مسجد میں یا گھر میں پڑھ سکتی ہے کہ نہیں؟
ہر چھوٹا بڑا عالم جانتا ہے کہ عورتیں عید کی نماز رسول اللہ صلی الله علیہ وسلم کے دور میں عیدگاہ میں رسول اللہ صلی الله علیہ وسلم کی امامت میں ادا کیا کرتی تھیں۔ 1اس لیے رسول اللہ صلی الله علیہ وسلم کے طریقہ کو اپنانا ہر اہل حدیث اور ہر اہل سنت کا کام ہے۔ { لَقَدْ کَانَ لَکُمْ فِیْ رَسُوْلِ اللّٰہِ أُسْوَۃٌ حَسَنَۃٌ}[الاحزاب: ۳۳؍ ۲۱] ’’ یقینا تمہارے لیے رسول اللہ ( صلی الله علیہ وسلم) میں عمدہ نمونہ ہے۔‘‘
عورت کے لیے جمعہ پڑھنا درست ہے، البتہ جمعہ عورت پر واجب و فرض نہیں۔ 2 ۸ ؍ ۱۱ ؍ ۱۴۲۱ھ