نماز جمعہ یا کسی بھی جہری نماز میں امام جب: { سَبِّحِ اسْمَ رَبِّکَ الْأَعْلٰی } اور اسی طرح دیگر سورتیں تلاوت کرتا ہے، تو مقتدی بھی جواب دیتے ہیں کیا مقتدی کا آیت سن کر جواب دینا، کسی حدیث سے ثابت ہے؟ (محمد یونس شاکر ، نوشہرہ ورکاں )
مجھے اس کا علم نہیں۔ البتہ آیت { سَبِّحِ اسْمَ رَبِّکَ الْأَعْلٰی }میں حکم کی تعمیل کرتے ہوئے مقتدی سراً ’’ سُبْحَانَ رَبِّیَ الْأَعْلٰی ‘‘کہہ لے تو درست ہے۔