کوئی آدمی جمعہ کی نماز جماعت سے نہ پڑھ سکے تو کیا وہ اکیلا جمعہ کی نماز پڑھے گا یا ظہر کی؟
اس صورت میں ظہر کی نماز ادا کی جائے گی ، اگر اس صورت میں جمعہ ہی پڑھے تو جمعہ نہ پڑھ سکنے کا کیا معنی؟ رسول اللہ صلی الله علیہ وسلم کا فرمان ہے: ’’ جس نے ایک رکعت پالی ، اس نے نماز پالی۔‘‘ تو اس کا تقاضا ہے کہ کم از کم ایک رکعت امام کے ساتھ پڑھ لے ، تو نمازِ جمعہ ورنہ نمازِ جمعہ نہیں اور معلوم ہے ہر دن رات میں پانچ نمازیں ہیں، جب پانچویں نماز جمعہ نہ بن سکی تو ظہر ہی پانچویں ہوگی۔ واللہ اعلم۔