سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(395) تراویح میں تکمیل قرآن پر مٹھائیاں تقسیم کرنا

  • 4763
  • تاریخ اشاعت : 2024-04-20
  • مشاہدات : 1288

سوال

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

تراویح میں تکمیل قرآن پر مٹھائیاں تقسیم کرنا اور وعظ و تقریر کرنا کیسا ہے؟ (ملک محمد یعقوب)


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

صلاۃ اللیل ، قیام اللیل ، صلاۃ الوتر ، صلاۃ التراویح ، قیام رمضان اور صلاۃ التہجد میں ایک ماہ میں قرآنِ مجید ختم کرنے کی رسول اللہ  صلی الله علیہ وسلم نے اجازت دی ہے اور کم از کم تین راتوں میں۔ اس نماز میں قرآن مجید ختم کرنے کی نبی کریم  صلی الله علیہ وسلم سے اجازت ملتی ہے۔ 2 [  عبداللہ بن عمر  رضی الله عنہ کو رسول اللہ  صلی الله علیہ وسلم نے فرمایا’’ ایک ماہ میں قرآنِ پاک ختم کرلیا کرو۔‘‘ انہوں نے عرض کی میں اس سے زیادہ تلاوت کرنے کی طاقت رکھتا ہوں۔ آپؐ نے فرمایا: ’’تو بیس دن میں ختم کرلیا کرو۔‘‘ انہوں نے کہا میں اس سے زیادہ طاقت رکھتا ہوں۔ آپؐ نے فرمایا: ’’سات دن میں ختم کرلیا کرو۔‘‘ انہوں نے کہا: میں اس سے زیادہ طاقت رکھتا ہوں۔ آپؐ نے فرمایا: ’’سات دن میں ختم کرلیا کرو۔‘‘ اس سے زیادہ کی اجازت نہیں۔ پھر آپؐ نے انہیں قرآن پاک تین دن میں ختم کرنے کی اجازت دے دی اور فرمایا: ’’قرآنِ پاک سے اس شخص کو کچھ سمجھ حاصل نہیں ہوسکتی، جو تین دن سے کم مدت میں قرآن پاک ختم کرتا ہے۔‘‘ 3] ہر سال رمضان المبارک میں راتوں میں رسول اللہ  صلی الله علیہ وسلم جبریل  علیہ السلام  کے ہمراہ ایک دفعہ قرآنِ مجید کا دور فرمایا کرتے تھے اور وفات والے سال دو دفعہ دور فرمایا۔ 4باقی اس نماز میں قرآنِ مجید ختم ہونے کے موقع پر مٹھائی وغیرہ تقسیم کرنا نیز وعظ ، تقریر اور جلسہ منعقد کرنا رسول اللہ  صلی الله علیہ وسلم سے ثابت نہیں۔ نیز نماز کے علاوہ قرآنِ مجید ختم کرنے کے موقع پر یہ چیزیں رسول اللہ  صلی الله علیہ وسلم سے ثابت نہیں۔                                                          ۹ ؍ ۱۰ ؍ ۱۴۲۲ھ

 ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

2 بخاری ؍ الصوم ؍ باب صوم یوم و افطار یوم و فضائل القرآن باب فی کم یقرا القرآن ، ومسلم ؍ الصیام ؍ باب النھی عن صوم الدھر

3 ترمذی ؍ القراء ات ، ابو داؤد ؍ ابواب قراء ۃ القرآن ؍ باب فی کم یقرأ القرآن

4 بخاری ؍ کتاب فضائل القرآن باب کان جبریل یعرض القرآن علی النبی  صلی الله علیہ وسلم

 

قرآن وحدیث کی روشنی میں احکام ومسائل

جلد 02 ص 338

محدث فتویٰ

ماخذ:مستند کتب فتاویٰ