قنوت وتر اور قنوت نازلہ میں کیا فرق ہے؟ نیز اگر قنوتِ وتر میں قنوتِ نازلہ کے الفاظ پڑھے جائیں تو کیا کوئی حرج ہے یا نہیں؟
قنوت وتر وتر کے ساتھ مخصوص ہے ، خواہ قنوت نازلہ خواہ غیر نازلہ اور قنوتِ نازلہ کسی پیش آمدہ حادثہ کے موقعہ پر کی جاتی ہے خواہ نمازِ وتر میں ہو خواہ فرض نماز میں۔ وتروں کے ساتھ مخصوص نہیں ، فرض نمازوں میں بھی کر سکتے ہیں ، اس طرح قنوت وتر اور قنوتِ نازلہ میں عموم وخصوص من وجہ والا فرق ہے ۔ قنوتِ نازلہ والے الفاظ قنوتِ وتر میں پڑھ لیے جائیں تو کوئی حرج نہیں کیونکہ قنوتِ وتر کو قنوتِ نازلہ بنانا یا وتروں میں قنوتِ نازلہ پڑھنا درست ہے ۔کیونکہ فرض نمازیں جن میں اکثر کے نزدیک عام حالات میں قنوت نہیں قنوتِ نازلہ ان میں بھی درست ہے تو وتروں میں قنوتِ نازلہ بطریقِ اولیٰ درست ہے کیونکہ وتروں میں تو عام حالات میں بھی قنوت ہے۔