سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(305) اب وہ دن کو کتنی نماز پڑھے؟

  • 4736
  • تاریخ اشاعت : 2024-04-25
  • مشاہدات : 995

سوال

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

ایک آدمی کا معمول ہے کہ وہ ایک وتر پڑھتا ہے، کسی وجہ سے وہ وتر نہیں پڑھ سکا، اب وہ دن کو کتنی نماز پڑھے؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

اگر صلاۃ اللیل مع وتر رہ گئی ہے تو سورج طلوع ہونے کے بعد زوال شمس سے پہلے پہلے بارہ رکعات ادا کرے۔ رسول اللہ  صلی الله علیہ وسلم ایسا ہی کیا کرتے تھے۔5 اور اگر صرف وتر رہ گیا ہے تو جب نیند سے اٹھے پہلے وتر پڑھے، پھر نمازِ فجر۔ رسول اللہ  صلی الله علیہ وسلم کا فرمان ہے: (( مَنْ نَامَ عَنْ صَلاَۃٍ أَوْ نَسِیَھَا فَلْیُصَلِّھَا إِذَا ذَکَرَھَا أَوِ اسْتَیْقَظَ ))6 [’’جو نماز سے سوجائے یا بھول جائے ، پس پڑھے جب یاد آئے یا بیدار ہو۔‘‘] أو کما قال  صلی الله علیہ وسلم))

5 ترمذی ؍ ابواب الصلاۃ ؍ باب اذا نام عن صلاتہ باللیل صلی بالنھار

6ابو داوٗد ؍ الصلاۃ ؍ باب فیمن نام عن الصلوٰۃ او نسیھا


فتاویٰ علمائے حدیث

جلد 04

ماخذ:مستند کتب فتاویٰ