سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(278) عصر کے بعد نوافل پڑھنا کیسا ہے؟

  • 4709
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-24
  • مشاہدات : 1029

سوال

(278) عصر کے بعد نوافل پڑھنا کیسا ہے؟
السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

عصر کے بعد نوافل پڑھنا کیسا ہے؟ یعنی سببی بھی نہ ہوں۔ مطلقاً نفلی نماز کا حکم بالتفصیل ذکر فرمائیں؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

صحیح بخاری ، باب مایصلی بعد العصر الخ میں ہے: ’’ رسول اللہ  صلی الله علیہ وسلم عصر کے بعد دو رکعات پڑھا کرتے تھے۔‘‘ تو ان دو رکعات ، قضاء فوائت اور سببی نماز کے علاوہ نماز نفل عصر کے بعد ممنوع ہے۔ واللہ اعلم ۔

          [سیدنا علی  رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ  صلی الله علیہ وسلمنے فرمایا: ’’عصر کے بعد نماز نہ پڑھو، مگر یہ کہ سورج بلند ہو۔‘‘]1اس حدیث سے ظاہر ہے کہ عصر کے بعد نماز کی ممانعت مطلق نہیں ہے۔    ۲۱ ؍ ۳ ؍ ۱۴۲۴ھ

 

فتاویٰ علمائے حدیث

جلد 04

تبصرے