صبح کی اذان کے بعد سنتوں سے پہلے یا بعد میں نفل وغیرہ پڑھ سکتے ہیں؟
فجر کی اذان کے بعد فجر کی سنتیں، مسجد کی دو رکعتیں ، طواف کی دو رکعتیں اور فوت شدہ وتر یا فرض نماز پڑھ سکتے ہیں۔ جیسا کہ احادیث صحیحہ ان چیزوں پر دلالت کرتی ہیں۔ اور یہ نمازیں منع والی احادیث سے مستثنیٰ اور مخصوص ہیں۔ ۵ ؍ ۵؍ ۱۴۲۴ھ