نماز کی قضاء کے وقت صرف فرض پڑھے یا ساتھ سنتیں بھی ادا کی جائیں؟ (محمد یونس شاکر)
فرض بھی پڑھے اور سنتیں بھی پڑھے۔ رسول اللہ صلی الله علیہ وسلم کی ظہر کے بعد والی سنتیں رہ گئی تھیں، تو آپ نے انہیں عصر کے بعد پڑھ لیا تھا۔ 4 ۲۳ ؍ ۶ ؍ ۱۴۲۳ھ
4 بخاری ؍ مواقیت الصلاۃ ؍ باب ما یصلَّی بعد العصر من الفوائت ونحوھا