کیا { سُبْحَانَ رَبِّکَ رَبِّ الْعِزَّۃِ عَمَّا یَصِفُوْنَ وَسَلاَمٌ عَلَی الْمُرْسَلِیْنَ وَالْحَمْدُ لِلّٰہِ رَبِّ الْعَالَمِیْنَ } [الصّٰفّٰت:۱۸۰تا ۱۸۱] نماز کے بعد تین مرتبہ پڑھنا ثابت ہے؟ (ماسٹر عبدالرؤف)
حافظ ابن کثیر نے بحوالہ طبرانی نقل فرمایا ہے: (( عَنْ زَیْدِ بْنِ أَرْقَمَ عَنْ رَسُوْلِ اللّٰہِ صلی الله علیہ وسلم أَنَّہٗ قَالَ: مَنْ قَالَ دُبُرَ کُلِّ صَلاَۃٍ:{ سُبْحَانَ رخبِّکَ رَبِّ الْعِزَّۃِ عَمَّا یَصِفُوْنَ۔ وَسَلاَ مٌ عَلَی الْمُرْسَلِیْنَ۔ وَالْحَمْدُ لِلّٰہِ رَبِّ الْعَالَمِیْنَ۔}[’’پاک ہے تیرا رب عزت والا اور غلبہ والا اس سے جو وہ وصف بیان کرتے ہیں اور رسولوں پر سلامتی ہے اور تمام تعریفیں اللہ کے لیے ہیں جو تمام جہانوں کا رب ہے۔‘‘] ثَلاَثَ مَرَّاتٍ فَقَدِ اکْتَالَ بِالْجَرِیْبِ الْاَوْفٰی مِنَ الْاَجْرِ ))1[’’جو شخص ہر فرض نماز کے بعد تین مرتبہ ان تینوں آیتوں کی تلاوت کرے اسے بھر پور اجر پورے پیمانے سے ناپ کر ملے گا۔‘‘]مگر اس کی سند کا حال مجھے فی الحال معلوم نہیں۔
1 صحیح ترمذی للألبانی ؍ ابواب الصلاۃ ؍ باب ما یقول اذا سلم