نماز میں اور نماز کے علاوہ ایسے ایسے شیطانی وسوسے آتے ہیں، جن سے انسان گمراہ ہوسکتا ہے اور اپنے ایمان کا خطرہ محسوس کرتا ہے کہ میں شاید منافق ہوگیا ہوں، حالانکہ کیا کچھ بھی نہیں ہوتا۔ اس صورت میں نماز کے علاوہ اور نماز میں کیا پڑھے؟ (حامد رشید)
معوذات ہر نماز کے بعد اور سوتے وقت پڑھے۔
[عقبہ بن عامر رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی الله علیہ وسلم نے مجھے حکم دیا کہ میں ہر نماز کے بعد معوذات (سورۃ اخلاص، سورۃ الفلق ، سورۃ الناس)پڑھا کروں۔ ]1 [نبی اکرم صلی الله علیہ وسلم جب رات کو سوتے تو معوذات پڑھتے۔‘‘]2 ۲۹ ؍ ۴ ؍ ۱۴ ۲۴ھ
2بخاری؍کتاب الدعوت ؍باب التعوذ والقراء ۃ عند المنام