ایک مسجد کے اندر نمازیوں نے یہ معمول بنا رکھا ہے کہ ہر نماز کے وقت کوئی نہ کوئی مقتدی امام سے کہتا ہے امام صاحب دعا کرائیں کیا ایسے مقام پر دعا کروانا جائز ہے یا نہیں؟ (محمد ابراہیم محمدی ، سیالکوٹ)
معمول بنانا درست نہیں، کبھی کبھار اتفاقا کوئی مطالبہ کرے تو ہاتھ اٹھاکر دعا کرسکتے ہیں، پھر اس کی فرض نماز کے بعد یا قبل کے ساتھ بھی کوئی تخصیص نہیں ان دو اوقات کے علاوہ مطالبہ ہو تو اس وقت بھی آپ ہاتھ اٹھا کر دعاء کرسکتے ہیں۔ ۲۷ ؍ ۲ ؍ ۱۴۲۲ھ