نماز کے بعد مسنون اذکار
1 حضرت ابن عباس رضی الله عنہ روایت کرتے ہیںکہ میں رسول اللہ صلی الله علیہ وسلم کی نماز کا تمام ہونا تکبیر (اللہ اکبر کی آواز) سے پہچان لیتا تھا۔2
یعنی نبی صلی الله علیہ وسلم فرض نماز کا سلام پھیر کر اونچی آواز سے اللہ اکبر کہتے تھے۔ اس سے ثابت ہوا کہ امام اور مقتدیوں کو نماز سے فارغ ہوتے ہی ایک بار بلند آواز سے (( اللّٰہُ اَکْبَرُ )) کہنا چاہیے۔
2 حضرت ثوبان رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں کہ نبی کریم صلی الله علیہ وسلم جب اپنی نماز ختم کرتے تو ( تین بار) فرماتے: (( اَسْتَغْفِرُ اللّٰہَ ، اَسْتَغْفِرُ اللّٰہَ ، اَسْتَغْفِرُ اللّٰہَ )) پھر ( یہ )پڑھتے:
(( اَللّٰھُمَّ أَنْتَ السَّلاَمُ وَمِنْکَ السَّلاَمُ تَبَارَکْتَ یَا ذَالْجَلاَلِ وَالْاِکْرَامِ ))
’’ یا الٰہی تو (( اَلسَّلاَمُ ))ہے اور تیری ہی طرف سے سلامتی ہے ، اے ذوالجلال والاکرام1 تو بڑا ہی بابرکت ہے۔‘‘ 2
ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
2 بخاری ، صفۃ الصلوٰۃ (الاذان) باب الذکر بعد الصلاۃ ، حدیث: ۸۴۱ ، ۸۴۲ ومسلم ؍ المساجد ؍ باب الذکر بعد الصلاۃ ، حدیث: ۵۸۳
جس طرح دعائے اذان میں لوگوں نے اضافہ کر رکھا ہے ، اسی طرح اس دعامیں بھی لوگوں نے زیادتی کی ہوئی ہے۔ وہ زیادتی ملاحظہ ہو: (( اَللّٰھُمَّ أَنْتَ السَّلاَمُ وَمِنْکَ السَّلاَمُ ))رسول اللہ صلی الله علیہ وسلم کے الفاظ ہیں۔ آگے: (( وَإِلَیْکَ یَرْجِعُ السَّلاَمُ حَیِّنَا رَبَّنَا بِالسَّلاَمِ وَأَدْخِلْنَا دَارَ السَّلاَمِ )) کا اضافہ کررکھا ہے۔ کس قدر افسوس کا مقام ہے کہ شروع اور اخیر میں رسول اللہ صلی الله علیہ وسلم کے الفاظ اور درمیان میں خود اپنی طرف سے دعائیہ جملے بڑھا کر حدیث رسول صلی الله علیہ وسلم میں زیادتی کی ہوئی ہے۔ معاذ اللہ1 کیا آپ یہ جملے بھول گئے تھے یا دعا ناقص چھوڑ گئے تھے، جس کی تکمیل امتیوں نے کی ہے؟ اگر کوئی کہے کہ ان بڑھائے ہوئے جملوں میں کیا خرابی ہے، ان کا ترجمہ بہت اچھا ہے، آخر دعا ہی ہے اور اللہ ہی کے آگے ہے؟ گزارش ہے کہ انسان اپنی مادری یا عربی زبان وغیرہ میں جو دعا چاہے اپنے مالک سے کرے، جونسے جملے چاہے دعا میں استعمال کرے، کوئی حرج نہیں۔ مگر حدیث رسول صلی الله علیہ وسلم میں اپنی طرف سے الفاظ یا جملے زیادہ کرنے ناجائز ہیں۔ ایسا کرنے سے دین کی اصل صورت قائم نہیں رہتی۔
3 حضرت معاذ بن جبل رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی الله علیہ وسلم نے میرا ہاتھ پکڑ کر فرمایا: ’’ اے معاذ1 اللہ کی قسم1 میں تجھ سے محبت کرتا ہوں۔‘‘ میں نے کہا میں بھی آپ سے محبت رکھتا ہوں۔ پھر آپ صلی الله علیہ وسلم نے فرمایا: ( جب تو مجھ سے محبت رکھتا ہے ، تو میں تجھے وصیت کرتا ہوں کہ ) ہر (فرض) نماز کے بعد یہ (دعا) پڑھنا نہ چھوڑنا:
(( رَبِّ أَعِنِّیْ عَلٰی ذِکْرِکَ وَشُکْرِکَ وَحُسْنِ عِبَادَتِکَ ))
’’ اے میرے رب1 ذکر کرنے، شکر کرنے اور اچھی عبادت کرنے میں میری مدد کر۔‘‘ 1
4 حضرت مغیرہ بن شعبہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی الله علیہ وسلم ہر فرض نماز کے بعد کہتے تھے: (( لاَ إِلٰہَ إِلاَّ اللّٰہُ وَحْدَہُ لاَ شَرِیْکَ لَہٗ ، لَہُ الْمُلْکُ وَلَہُ الْحَمْدُ ، وَھُوَ عَلٰی کُلِّ شَیْئٍ قَدِیْرٌ ، اَللّٰھُمَّ لاَ مَانِعَ لِمَا أَعْطَیْتَ ، وَلاَ مُعْطِیَ لِمَا مَنَعْتَ ، وَلاَ یَنْفَعُ ذَا الْجَدِّ مِنْکَ الْجَدُّ ))
’’ اللہ کے سوا کوئی (سچا) معبود نہیں ہے، وہ اکیلا ہے اس کا کوئی شریک نہیں ہے، اسی کے لیے بادشاہت ہے اور اسی کے لیے ساری تعریف ہے اور وہ ہرچیز پر قادر ہے۔ یا اللہ1 تیری عطا کو کوئی روکنے والا نہیں اور تیری روکی ہوئی چیز کوئی عطا کرنے والا نہیں اور دولت مند کو ( اس کی) دولت تیرے
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
1 نسائی(السنن الکبریٰ) کتاب صفۃ الصلاۃ؍ باب نوع آخر من الدعاء ح:۱۲۲۶۔ أبو داؤد ؍ أبواب الوتر؍ باب فی الاستغفار، ابو داؤد کی روایت میں (رَبِّ) کی بجائے (اللّٰھُمَّ) کے الفاظ ہیں۔
عذاب سے نہیں بچا سکتی۔‘‘ 1
5 عبداللہ بن زبیر رضی اللہ عنہما روایت کرتے ہیں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نماز سے سلام پھیرنے کے بعد پڑھتے تھے:
(( لاَ إِلٰہَ إِلاَّ اللّٰہُ وَحْدَہٗ لاَ شَرِیْکَ لَہٗ ، لَہُ الْمُلْکُ وَلَہُ الْحَمْدُ ، وَھُوَ عَلٰی کُلِّ شَیْئٍ قَدِیْرٌ ، لاَ حَوْلَ وَلاَ قُوَّۃَ اِلاَّ بِاللّٰہِ لاَ اِلٰہَ إِلاَّ اللّٰہُ ، وَلاَ نَعْبُدُ إِلاَّ إِیَّاہُ لَہُ النِّعْمَۃُ وَلَہُ الْفَضْلُ وَلَہُ الثَّنَائُ الْحَسَنُ ، لاَ إِلٰہَ إِلاَّ اللّٰہُ مُخْلِصِیْنَ لَہُ الدِّیْنَ ، وَلَوْ کَرِہَ الْکَافِرُوْنَ ))
’’ اللہ کے سوا کوئی (سچا ) معبود نہیں وہ اکیلا ہے، اس کا کوئی شریک نہیں، اسی کے لیے بادشاہت ہے اور اسی کے لیے ساری تعریف ہے اور وہ ہر چیز پر قادر ہے۔ گناہوں سے رکنا اور عبادت پر قدرت پانا، صرف اللہ کی توفیق سے ہے۔ اللہ کے سوا کوئی (سچا) معبود نہیں اور ہم (صرف) اسی کی عبادت کرتے ہیں ہر نعمت کا مالک وہی ہے اور سارا فضل اسی کی ملکیت ہے۔ (یعنی فضل اورنعمتیں صرف اسی کی طرف سے ہیں،) اسی کے لیے اچھی تعریف ہے۔ اللہ کے سوا کوئی معبود (حقیقی) نہیں، ہم (صرف) اسی کی عبادت کرتے ہیں اگرچہ کافر برا منائیں۔‘‘ 2
6 رسول اللہ صلی الله علیہ وسلم نماز کے بعد ان کلمات کے ساتھ اللہ کی پناہ پکڑتے تھے۔ (یعنی انہیں پڑھتے تھے):
(( اَللّٰھُمَّ إِنِّیْ أَعُوْذُبِکَ مِنَ الْجُبْنِ ، وَأَعُوْذُبِکَ مِنَ الْبُخْلِ ، وَأَعُوْذُبِکَ مِنْ أَنْ أُرَدَّ إِلٰی أَرْذَلِ الْعُمُرِ ، وَأَعُوْذُبِکَ مِنْ فِتْنَۃِ الدُّنْیَا وَعَذَابِ الْقَبْرِ ))
’’ اے اللہ 1 میں بزدلی اور کنجوسی سے تیری پناہ چاہتا ہوں۔ اور اس بات سے بھی تیری پناہ چاہتا ہوں کہ مجھے رذیل عمر (زیادہ بڑھاپے) کی طرف پھیر دیا جائے اور اسی طرح میں دنیاوی فتنوں اور عذابِ قبر سے بھی تیری پناہ چاہتا ہوں۔‘‘ 3
7 حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی الله علیہ وسلم نے فرمایا: ’ ’ اس شخص کے تمام گناہ معاف کردیئے جائیں گے خواہ سمندر کی جھاگ کے برابر ہوں جو ہر (فرض) نماز کے بعد یہ پڑھے:
ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
1بخاری؍ صفۃ الصلاۃ (الأذان) باب الذکر بعد الصلاۃ۔ مسلم ؍ المساجد؍ باب استحباب الذکر بعد الصلاۃ۔
2 مسلم ؍ المساجد ؍ باب استحباب الذکر بعد الصلاۃ ، حدیث: ۵۹۲
3 بخاری الدعوات؍ باب الاستعاذۃ من أرذل العمر و من فتنۃ الادنیا و من فتنۃ النار۔
(( سُبْحَانَ اللّٰہِ ))۳۳ بار(( اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ ))۳۳ بار(( اَللّٰہُ أَکْبَرُ )) ۳۳ بار اور ایک بار(( لاَ إِلٰہَ إِلاَّ اللّٰہُ وَحْدَہٗ لاَ شَرِیْکَ لَہٗ ، لَہُ الْمُلْکُ وَلَہُ الْحَمْدُ وَھُوَ عَلٰی کُلِّ شَیْئٍ قَدِیْرٌ ))
’’ اللہ (ہر عیب سے) پاک ہے ۔ ساری تعریف اللہ کی ہے۔ اللہ سب سے بڑا ہے۔ اللہ کے سوا کوئی (سچا) معبود نہیں، وہ اکیلا ہے اس کا کوئی شریک نہیں۔ اسی کے لیے ساری بادشاہت اور اسی کے لیے ساری تعریف ہے اور وہ ہر چیز پر خوب قدرت رکھنے والا ہے۔‘‘
اس کے گناہ بخشے جائیں گے اگرچہ دریا کی جھاگ کے مانند ہوں۔ 1
حضرت کعب بن عجرہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی الله علیہ وسلم نے فرمایا: ’’ جو شخص فرض نماز کے بعد (( سُبْحَانَ اللّٰہِ ))۳۳ بار (( اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ ))۳۳ بار (( اَللّٰہُ أَکْبَرُ )) ۳۴ بار کہے گا وہ نامراد نہیں ہوگا۔2
* حضرت عقبہ بن عامر رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی الله علیہ وسلم نے مجھے حکم دیا کہ میں ہر (فرض) نماز کے بعد معوذات پڑھا کروں۔ 3
معوذات (اللہ کی پناہ میں دینے والی سورتیں) یہ ان سورتوں کو کہتے ہیں جن کے شروع میں (( قُلْ أَعُوْذُ )) کا لفظ ہے، انہیں معوذتین بھی کہا جاتا ہے، یعنی قرآنِ پاک کی آخری دو سورتیں جو حسب ذیل ہیں:
x
{ قُلْ اَعُوْذُ بِرَبِّ الْفَلَقِ صلی الله علیہ وسلم مِنْ شَرِّ مَا خَلَقَ رضی اللہ عنہ وَمِنْ شَرِّ غَاسِقٍ اِذَا وَقَبَ رضی اللہ عنہما وَمِنْ شَرِّ النَّـفّٰـثٰتِ فِی الْعُقَدِ رضی الله عنہ وَمِنْ شَرِّ حَاسِدٍ اِذَا حَسَدَ رضوان اللہ علیھم اجمعین }
[الفلق:۱۱۳؍۱ـ۶]
’’ اللہ کے نام سے (شروع کرتا ہوں) جو بہت رحم کرنے والا نہایت مہربان ہے۔‘‘
’’ کہو میں پناہ (حفاظت ) مانگتا ہوں صبح کے رب کی۔ ہر اس چیز کے شر سے جو اس نے پیدا کی ہے۔ اور اندھیری رات کے شر سے جب کہ وہ چھاجائے۔ اور گرہوں میں پھونکنے والیوں کے شر سے (یعنی جادو ، ٹونا کرنے ، کرانے والوں کے شر سے۔) اور حاسد کے شر سے جبکہ وہ حسد کرے۔‘‘
ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
1 مسلم ؍ المساجد ؍ باب استحباب الذکر بعد الصلاۃ ، حدیث:۵۹۷
2 مسلم ، ایضاً ، حدیث:۵۹۶
3 ابو داؤد ؍ ابواب الوتر ؍ باب فی الاستغفار ، حدیث: ۱۵۲۳، اسے امام حاکم (۱؍۲۵۳) ذہبی، ابن خزیمہ اور ابن حبان (حدیث: ۲۳۴۷) نے صحیح کہا ہے۔
{ قُلْ اَعُوْذُ بِرَبِّ النَّاسِ صلی الله علیہ وسلم مَلِکِ النَّاسِ رضی اللہ عنہ اِلٰہِ النَّاسِ رضی اللہ عنہما مِنْ شَرِّ الْوَسْوَاسِ الْخَنَّاسِ رضی الله عنہ الَّذِیْ یُوَسْوِسُ فِیْ صُدُوْرِ النَّاسِ رضوان اللہ علیھم اجمعین مِنَ الْجِنَّۃِ وَالنَّاسِ F}
[الناس:۱۱۴؍۱ ـ ۶]
’’ اللہ کے نام سے (شروع کرتا ہوں) جو بہت رحم کرنے والا نہایت مہربان ہے۔‘‘
’’ کہو میں پناہ مانگتا ہوں لوگوں کے رب کی۔ لوگوں کے مالک کی۔ لوگوں کے( اصل) معبود کی۔ اس وسوسہ ڈالنے والے کے شر سے جو بار بار پلٹ کر آتا ہے۔ جولوگوں کے سینوں (دلوں) میں وسوسے (اور برے خیالات) ڈالتا ہے۔ خواہ وہ جنوں میں سے ہو یا انسانوں میں سے۔‘‘
( حضرت ابو امامہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ صلی الله علیہ وسلم کو فرماتے ہوئے سنا: ’’ جو شخص ہر نماز کے بعد آیۃ الکرسی پڑھے تو اس کو بہشت میں داخل ہونے سے سوائے موت کے کوئی چیز نہیں روکتی۔‘‘ 1
مطلب یہ ہے کہ آیۃ الکرسی پڑھنے والا موت کے بعد سیدھا جنت میں جائے گا۔
آیۃ الکرسی
{ اَللّٰہُ لَآ اِلٰہَ اِلَّا ھُوَ ج اَلْحَیُّ الْقَیُّوْمُ ج لَا تَاْخُذُہٗ سِنَۃٌ وَّلَا نَوْمٌ ط لَہٗ مَا فِی السَّمٰوٰتِ وَمَا فِی الْاَرْضِ ط مَنْ ذَا الَّذِیْ یَشْفَعُ عِنْدَہٗٓ اِلاَّ بِاِذْنِہٖ ط یَعْلَمُ مَا بَیْنَ اَیْدِیْھِمْ وَمَا خَلْفَھُمْ ج وَلَا یُحِیْطُوْنَ بِشَیْئٍ مِّنْ عِلْمِہٖٓ اِلَّا بِمَا شَآئَ ج وَسِعَ کُرْسِیُّہُ السَّمٰوٰتِ وَ الْاَرْضَ ج وَ لَا یَـُٔوْدُہُ حِفْظُھُمَا ج وَ ھُوَ الْعَلِیُّ الْعَظِیْمُ } [البقرۃ:۲؍۲۲۵]
’’ اللہ کے سوا کوئی (سچا) معبود نہیں۔ وہ زندہ ہے۔ ہمیشہ قائم رہنے والا ہے۔ وہ اونگھتا ہے، نہ سوتا ہے۔ اسی کا ہے جو کچھ آسمانوں اور زمین میں ہے۔ اس کی اجازت کے بغیر کون اس کے پاس (کسی کی) سفارش کرسکتا ہے؟ وہ جانتا ہے ، جو کچھ ان سے پہلے گزرا اور جو کچھ ان کے بعد ہوگا اور لوگ اس کے علم میں سے کسی چیز کا احاطہ نہیں کرسکتے (معلوم نہیں کرسکتے) مگر جتنا وہ چاہتا ہے۔ (اتنا علم جسے چاہے دے دیتا ہے۔) اس کی کرسی نے آسمانوں اور زمین کو گھیر رکھا ہے اور ان دونوں کی حفاظت اس
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
1 نسائی ، فی عمل الیوم واللیلۃ ۱۰۰ اسے ابن حبان اور منذری نے صحیح کہا ہے۔
کو تھکاتی نہیں، وہ بلند و بالا ، بڑی عظمتوں والا ہے۔‘‘
[’’اللہ جو ساری کائنات کی حفاظت کرسکتا ہے کیا وہ ایک انسان یا اس کی کارکی حفاظت نہیں کرسکتا؟ یقینا کرسکتا ہے، پھر وہ اپنی حفاظت کے لیے جائز اسباب کی بجائے شرکیہ اسباب کیوں اختیار کرتا ہے؟ اس مقصد کے لیے مختلف کڑے اور انگوٹھیاں کیوں پہنتا ہے؟ دھاگے کیوں باندھتا ہے؟ اپنی گاڑی پر جوتے یا چیتھڑے کیوں لٹکاتا ہے؟ او،اللہ کے بندو1 آیت الکرسی پڑھو، حفاظت میں رہو، یقینا اللہ کی حفاظت ہی بہترین حفاظت ہے، جس کا کوئی توڑ نہیں۔ ‘‘]
رسول اللہ صلی الله علیہ وسلم نے فرمایا: ’’ جوشخص رات کو سوتے وقت آیۃ الکرسی پڑھ لیتا ہے ، تو اللہ کی طرف سے اس کے لیے محافظ مقرر کردیا جاتا ہے اور طلوع فجر تک شیطان اس کے قریب نہیں آتا۔‘‘ 1
) (( اَللّٰھُمَّ أَصْلِحْ لِیْ دِیْنِیَ الَّذِیْ جَعَلْتَہٗ لِیْ عِصْمََۃً وَأَصْلِحْ لِیْ دُنْیَایَ الَّتِیْ جَعَلْتَ فِیْھَا مَعَاشِیْ ، اَللّٰھُمَّ إِنِّیْ أَعُوْذُ بِرِضَاکَ مِنْ سَخَطِکَ ، وَأَعُوْذُ بِعَفْوِکَ مِنْ نِقْمَتِکَ ، وَأَعُوذُبِکَ مِنْکَ ، لاَ مَانِعَ لِمَا أَعْطَیْتَ وَلاَ مُعْطِیَ لِمَا مَنَعْتَ وَلاَ رَآدَّ لِمَا قَضَیْتَ ، وَلاَ یَنْفَعُ ذَا الْجَدِّ مِنْکَ الْجدُّ ))
’’ اے اللہ میرے لیے میرا وہ دین سنوار دے ، جس کو تونے میری حفاظت کا سبب بنایا ہے اور میری دنیا (بھی) سنوار دے ، جس میں تونے میری روزی پیدا کی ہے۔ اے اللہ میں تیری خوشنودی کے ساتھ تیرے غصہ سے اور تیری معافی کے ساتھ تیرے عذاب سے اور تیرے (کرم کے) ساتھ تیری سزا سے پناہ مانگتا ہوں جو چیز تو عطا کرے اسے کوئی روکنے والا نہیں ہے اور جو چیز تو روکے اسے کوئی عطا کرنے والا نہیں اور کسی دولت مند کو اس کی دولت تیرے عذاب سے نہیں بچاسکتی۔‘‘ 2