سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(261) سری قراء ت کرنے سے سجدہ سہو ہے یا نہیں؟

  • 4692
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-24
  • مشاہدات : 1044

سوال

(261) سری قراء ت کرنے سے سجدہ سہو ہے یا نہیں؟
السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

سری نماز میں جہری اور جہری نماز میں سری قراء ت کرنے سے سجدہ سہو ہے یا نہیں؟   (قاسم بن سرور)


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

نہیں1 ظہر عصر کی نمازیں سری ہیں اور حدیث میں آتا ہے: (( یُسْمِعُنَا الآیَۃَ اَحْیَانًا ))

[ابو قتادہ   رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ  صلی الله علیہ وسلم ظہر و عصر کی پہلی دو رکعتوں میں سورت فاتحہ اور کوئی ایک سورت پڑھتے اور پچھلی دو رکعتوں میں صرف فاتحہ پڑھتے تھے اور کبھی کبھار ہمیں ایک آدھ آیت (بلند آواز سے پڑھ کر) سنا دیتے تھے۔ 2

2 صحیح بخاری ؍ الاذان ؍ باب یقرا فی الاخریین بفاتحۃ الکتاب ، صحیح مسلم ؍ الصلاۃ ؍ باب القراء ۃ فی الظہر والعصر

 

فتاویٰ علمائے حدیث

جلد 04

تبصرے