تشہد میں شہادت کی اُنگلی کو کس و قت حرکت دی جائے ۔ اَشْھَدُ اَنْ لَّا اِلٰہ اِلاَّ اللّٰہُ پر یا جیسے ہی التحیات شروع کریں۔ (حافظ محمد فاروق تبسم)
تشھد بیٹھتے التحیات شروع کرتے ہی اُنگلی اُٹھا لے کیونکہ حدیث میں آیا ہے: (( إِذَا جَلَسَ لِلتَّشْھُّدِ رَفَعَ اِصْبَعَہُ السبابۃ)) 1[’’ جب آپ تشھد کے لیے بیٹھتے تو شہادت کی اُنگلی اُٹھاتے۔‘‘] اور نحو ذلک من الألفاظ، إِلاَّ اللّٰہُ پر اُنگلی اُٹھانے کی کوئی آیت یا صحیح حدیث مجھے معلوم نہیں۔ ۲؍۳؍۱۴۲۱ھ
1 مسلم؍المساجد؍باب صفۃ الجلوس فی الصلاۃ