سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(255) ایک دن نمازِ فجر کی جماعت میں تشہد میں ایک شخص کے دائیں ..الخ

  • 4686
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-27
  • مشاہدات : 1052

سوال

(255) ایک دن نمازِ فجر کی جماعت میں تشہد میں ایک شخص کے دائیں ..الخ
السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

ایک دن نمازِ فجر کی جماعت میں تشہد میں ایک شخص کے دائیں جانب والے شخص نے بایاں پاؤں دائیں جانب نکالا اور بائیں جانب والے شخص نے بھی بایاں پاؤں دائیں جانب نکالا، یعنی تورک کیا۔ سلام پھیرنے کے بعد درمیان والے شخص نے دائیں بائیں جانب والے دونوں شخصوں کو کہا کہ تم دونوں نے مجھے آہ و زار کردیا ہے۔ پاؤں اُس وقت نکالنا چاہیے جس وقت آدمی اکیلا نماز پڑھے کیا اُس شخص نے جو کچھ کہا ہے، قرآن و حدیث کے مطابق ہے؟        (محمد امین گرجاکھ، گوجرانوالہ)


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

صحیح بخاری ؍ کتاب الأذان ؍ باب سنۃ الجلوس فی التشہدمیں ہے ابو حمید ساعدی  رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں :نبی کریم صلی الله علیہ وسلم : (( فَإِذَا جَلَسَ فِی الرَّکْعَتَیْنِ جَلَسَ عَلٰی رِجْلِہِ الیُسْرٰی وَنَصَبَ الْیُمْنٰی ، وَإِذَا جَلَسَ فِی الرَّکْعَۃِ الآخِرَۃِ قَدَّمَ رِجْلَہُ الیُسْرٰی وَنَصَبَ الْاُخْرٰی ، وَقَعَدَ عَلٰی مَقْعَدَتِہٖ ))[’’ دو رکعتوں میں بیٹھتے تو بایاں پاؤں بچھاکر بیٹھتے اور دایاں پاؤں کھڑا رکھتے، جب آخری رکعت میں بیٹھتے تو بایاں پاؤں آگے کرتے اور دایاں پاؤں کھڑا رکھتے، پھر اپنی نشست گاہ کے بل بیٹھ جاتے۔‘‘]

تورک کا اکیلے یا امام کے ساتھ خاص ہونا کسی آیت یا ثابت حدیث میں وارد نہیں ہوا، پھر درمیانے قعدہ میں افتراش بھی اسی حدیث میں مذکور ہے، اگرتورک کو غیر مقتدی کے ساتھ خاص کیا جائے ، تو افتراش بھی غیر مقتدی کے ساتھ خاص ہوگا۔ وااللازم کما تری

باقی اذیت پہنچانا دوسروں کو آہ و زار کرنا درست نہیں، نہ تورک میں اور نہ ہی افتراش میں۔


فتاویٰ علمائے حدیث

جلد 04

تبصرے