سجدہ میں جاتے وقت اور سجدہ سے سر اٹھاتے وقت رفع الیدین کا کیا حکم ہے؟ (قاسم بن سرور)
صحیح بخاری اور صحیح مسلم میں عبداللہ بن عمر رضی الله عنہ کی حدیث میں ہے:(( وَلاَ یَفْعَلُ ذٰلِکَ فِی السُّجُوْدِ )) ’’ اور آپ صلی الله علیہ وسلم سجدہ میں رفع الیدین نہ کرتے تھے۔‘‘ 2تو رسول اللہ صلی الله علیہ وسلم سجدوں میں رفع الیدین نہیں کیا کرتے تھے۔ ۷ ؍ ۷ ؍ ۱۴۲۳ھ