نماز میں رکوع کی تسبیح ’’ سُبحَانَ رَبِّیَ الْعَظِیْمِ ‘‘اگر بھول کر سجدہ میں پڑھی جائے اور سجدہ کی تسبیح ’’ سُبْحَانَ رَبِّیَ الْاَعْلٰی ‘‘اگر رکوع میں پڑھی جائے تو کیا نماز صحیح ادا ہوجائے گی؟ (محمد یونس شاکر)
ہاں1 نماز صحیح ادا ہوجائے گی، البتہ اولیٰ و بہتر کے خلاف ہے، جان بوجھ کر ایسا کرنا درست نہیں۔
[رسول اللہ صلی الله علیہ وسلم نے فرمایا: ’’ جس نے رکوع میں تین بار ’’ سُبْحَانَ رَبِّیَ الْعَظِیْمِ ‘‘کہا اس کا رکوع پورا ہوگیا، مگر یہ کم از کم تعداد ہے اور جس نے سجدہ میں تین بار ’’ سُبْحَانَ رَبِّیَ الْاَعْلٰی ‘‘ کہا اس کا سجدہ پورا ہوگیا، مگر یہ کم از کم تعداد ہے۔ ‘‘ [ابو داوٗد ، ابن ماجہ]]