رکوع اور سجدہ میں صرف ایک دعا ہی پڑھ سکتے ہیں یا دو تین اکٹھی بھی پڑھ سکتے ہیں؟ (ـظفر اقبال)
رکوع اور سجدہ کے اذکار و ادعیہ سے کوئی ایک ذکر و دعاء پڑھ لے فریضہ ادا ہوجائے گا، اگر دو یا تین یا زیادہ اذکار و ادعیہ اکٹھے پڑھ لے تو بھی گنجائش ہے، بہتر ہے کہ اذکار و ادعیہ جو ثابت ہیں، انہیں مختلف اوقات میں بدل بدل کر پڑھتا رہے ، تاکہ تمام ثابت شدہ اذکار و ادعیہ عمل میں آتے رہیں۔
۵ ؍ ۱۱ ؍ ۱۴۲۵ھ