السلام عليكم ورحمة الله وبركاته
رکوع یا سجدہ میں نبیؐ یہ دعا پڑھتے تھے: (( سُبْحَانَکَ اللّٰھُمَّ رَبَّنَا وَبِحَمْدِکَ اَللّٰھُمَّ اغْفِرْلِیْ))2 ’’ اے ہمارے پروردگاراللہ توپاک ہے ہم تیری تعریف بیان کرتے ہیں یا الٰہی مجھے بخش دے۔‘‘ یہ دعا کتنی مرتبہ پڑھی جائے؟
2 بخاری ؍ الاذان ؍ باب الدعاء فی الرکوع ، مسلم ؍ الصلاۃ ؍ باب ما یقال فی الرکوع
وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!
اس تسبیح (( سُبْحَانَکَ اللّٰھُمَّ رَبَّنَا وَبِحَمْدِکَ اَللّٰھُمَّ اغْفِرْلِیْ ))کی تعداد والی کوئی آیت یا حدیث مجھے معلوم نہیں۔ ۲۵ ؍ ۶ ؍ ۱۴۲۳ھ