ریل گاڑی میں نماز پڑھنا بدعت ہے یا جائز ہے؟
ریل گاڑی کی کوئی تخصیص نہیں عام سواری پر جو اپنے قبضہ و قدرت کی ہو نفلی نماز پڑھنی جائز و درست ہے۔ جیسا کہ رسول اللہﷺ اپنی اونٹنی پر حسب ضرورت پڑھ لیا کرتے تھے اور جو اپنے قبضہ و قدرت کی نہ ہو۔ اس پر فرض و نوافل دونوںپڑھنے جائز و درست ہیں۔ لقولہٖ علیہ الصلٰوۃ والسلام الدِّیْنُ یُسْرٌ وایضاً حیثما اَدْرَکْتِ الصَّلٰوۃُ فَصَلِّ۔ الحدیث
(فتاویٰ ستاریہ ص ۸۴،۱)