سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(215) برقعہ جو عورتیں پہنتی ہیں اس میں چہرہ کھلا رہنا جائز ہے؟

  • 4646
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-18
  • مشاہدات : 786

سوال

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

برقعہ جو عورتیں پہنتی ہیں اس میں چہرہ کھلا رہنا جائز ہے۔ کیوں کہ نماز میں عورتوں کا منہ کھلا رہتا ہے اس وجہ سے بعض لوگ کہتے ہیں کہ نماز میںجو حکم ہے وہی حکم نماز سے باہر ہے۔ اس کی دلیل میںحدیث واضح پیش کی جائے؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

اجنبی مردوں کے سامنے نماز پڑھ رہی ہوں تو چہرہ چھپا کر پڑھیں اور اگر تنہا پڑھیں یا اپنے محرم کے سامنے پڑھیں تو چہرہ کا چھپانا ضروری نہیں۔ تفسیر ابن جریر اور اسلامی پر وہ ۴۳میں اس کی تفصیل موجود ہے نماز کا حکم اور ہے اور باہر اجنبی لوگوں کے سامنے کا حکم اور ہے ایک دوسرے پر قیاس نہیں کرنا چاہیے۔

مولانا عبدالسلام بستوی دہلوی

(اہل حدیث دہلی جلد ۵، ش ۲۰)

 

فتاویٰ علمائے حدیث

جلد 04 ص 285

محدث فتویٰ

ماخذ:مستند کتب فتاویٰ