پنج وقتی کے بعد تسبیح اور مناجات پڑھنے کے بارہ میں کیا ارشاد ہوتا ہے؟
نماز صبح کے بعد لَا اِلٰہَ اِلاَّ اللّٰہُ الْمِلکُ الْحَقُّ الْمُبِیْنُ سو مرتبہ پڑھنا چاہیے اور نمازِ ظہر کے بعد اگر فرصت ہو تو حَسْبِیَ اللّٰہُ وَنِعْمَ الْوَکِیْل پانچ سو مرتبہ پڑھنا چاہیے اور اگر فرصت نہ ہو تو ۲۵ مرتبہ پڑھنا چاہیے اور نماز عصر کے بعد تسبیح فاطمہ کہ جو مشہور ہے پڑھنا چاہیے اور نماز مغرب کے بعد کلمہ تمجید سُبْحَانَ اللّٰہِ وَالْحَمْدُ لِلّٰہِ پانچ سو مرتبہ پڑھنا چاہیے اور نماز عشاء کے بعد درود شریف چاہے کوئی درود شریف ہو۔ سو مرتبہ مدینہ منورہ کی طرف رخ کرکے پڑھنا چاہیے۔
(فتاویٰ عزیزی جلد ۱، ص ۴۱۶)