ننگے سر نماز پڑھ سکتے ہیں یا نہیں؟
ننگے سر نماز ہو جاتی ہے صحابہ کرام رضی اللہ عنہم سے جواز ملتا ہے۔ مگر بطور فیشن لا پرواہی اور تعصب کی بناپر مستقل اور ابد الآباد کے لیے یہ عادت بنا لیناجیسا کہ آج کل دھڑلے سے کیاجا رہا ہے ہمارے نزدیک صحیح نہیں۔ نبی علیہ السلام نے خود یہ عمل نہیں کیا۔ (اہل حدیث سوہدرہ جلد ۱۵، ش ۲۲)