اگر کوئی شخص بھول کر چار سنت کی بجائے پانچ رکعت پڑھ لے تو پھر کیا کرے آیا ساری نماز دہرائے یا سجدہ سہو کام دے جائے گا؟
ساری نماز دہرانے کی ضرورت نہیں سجدۂ سہو کرلینا کافی ہے۔ حضور سرورِ کائنات خود ایک بار نماز ظہر میںبھول گئے تھے اور چار رکعت کی بجائے پانچ پڑھ گئے تھے جب لوگوں نے توجہ دلائی تو آپ نے سلام پھیر چکنے کے بعد دو سجدے کرلیے اور فرمایا کہ نمازہوگئی۔
(ابوداؤد، ص ۳۹۰)