امام کے ساتھ جب آدمی نماز میں شامل ہو تو اسے معلوم نہیں کہ پہلی رکعت ہے یا دوسری یا تیسری، پس ایسی صورت میں وہ سُبْحَانَکَ اللّٰھُم پڑھ کر شامل ہو یا نہ؟
اگر وقت مل جائے تو پڑھ لے یہ اس کی پہلی رکعت ہوگی اگر وقت نہ ملا تو نہ پڑھے مگر سورۃ فاتحہ ضرور پڑھے کیوں کہ سورۃ فاتحہ پڑھنا فرض ہے۔ ثناء فرض نہیں سنت ہے۔
(اہل حدیث سوہدرہ جلد ۵، ۲۹ محرم الحرام ۱۳۷۳ھ)