سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(201) نماز قضا ہوسکتی ہے یا نہیں، وہ کب اور کس وقت پڑھی جائے؟

  • 4632
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-24
  • مشاہدات : 762

سوال

(201) نماز قضا ہوسکتی ہے یا نہیں، وہ کب اور کس وقت پڑھی جائے؟
السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

نماز قضا ہوسکتی ہے یا نہیں، وہ کب اور کس وقت پڑھی جائے؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

اگر آدمی بھول جائے یا سو جائے توجب بھی یاد آئے یا بیدار ہووے تو اسی وقت پڑھ لے وہی اس کا وقت ہوگا۔ اگر قضا سے یہی مراد ہے تو قضا ادا ہوگی اور اگر قضا سے مراد سال دو سال کی نمازیں ہوں تو ان کے دہرانے اور بطور قضا عمری پڑھنے کا کوئی ثبوت نہیں۔ 

(اہل حدیث سوہدرہ جلد ۶، ش ۶)


فتاویٰ علمائے حدیث

جلد 04 ص 277

محدث فتویٰ

تبصرے