نماز پنجگانہ کا حکم قرآن میں کہاں ہے؟
اَقِمِ الصَّلٰوۃَ لِدُلُوْکِ الشَّمْسِ اِلٰی غَسَقِ اللَّیْلِ وَقُرْاٰنَ الْفَجْرِ اس آیت سے پنجگانہ نمازوں کا ثبوت علماء دیا کرتے ہیں۔ اسکا ترجمہ ہے زوالِ سورج کے وقت نماز پڑھو رات کے اندھیرے تک یعنی عشا تک چار نمازیں ہوئی، قرآن الفجر سے مراد صبح کی نماز ہے۔ تفصیل حدیثوں میں آئی ہے۔ (فتاویٰ ثنائیہ ص۶۳۲، ج۱)