مقلد کی نماز غیر مقلد کے پیچھے جائز ہے؟ جواب میں علمائے دیوبند کا فتویٰ پیش ہو؟
جائز ہے حدیث شریف میں ہے: صلوا خلف کل بروفاجر (شرح فقہ اکبر) دیوبند سے ایک زمانہ میں دو اخبار نکلتے تھے ’’ انصار‘‘ اور ’’ مہاجر‘‘ انصار مدرسہ کاآرگن تھا اس میں مرقوم تھا۔ ’’ فرقہ اہل سنت والجماعت ہندوستان میں اعتقاد اور اعمال کے لحاظ سے کتاب و سنت پر عمل کرنے والے دو گروہ ہیں مقلد اور غیر مقلد۔ (انصار ۱۵؍ نومبر ۱۹۲۷ء ص ۲) اس میں اتنا ہی اقرار ہے کہ غیر مقلد اہل سنت ہیں دوسرے اخبار مہاجر میںیوں مرقوم ہے۔ نماز مقلدین کی غیر مقلدین کے پیچھے اور غیر مقلدین کی مقلدین کے پیچھے صحیح ہے۔
(کتبہ عزیز الرحمن مفتی دیوبند) مہاجر ۲۹؍ جون ۱۹۲۸ء ص۵ اس سب سے پہلے مولانا رشید احمد گنگوہی مرحوم کا فتویٰ جواز کا ہے۔ (فتاویٰ رشیدیہ، ۶؍ فروری ۱۹۳۱ء ، فتاویٰ ثنائیہ جلد اول ، ص ۴۶۴)