دن اور رات میں تین وقت یعنی وقت طلوع آفتاب اور وقت غروب آفتاب اور ٹھیک دوپہر میں سجدہ و صلوٰۃ کرنی کیوں منع اور حرام ہوا اور حدیث شریف میں لانھا تطلع بین قرنی الشیطان۔ اس کی تشریح کیا ہے؟
صحیح بات یہ ہے کہ ان اوقات میں سجدہ کرنے کی قباحت پیغمبر علیہ السلام کو روحانی طور پر معلوم ہوئی ہے جوظاہری آنکھوں سے نہیں دیکھی جاتی نہ بیان کی جاتی ہے نہ سمجھ میں آتی ہے۔ فَاٰمِنُوْا بِاللّٰہِ وَرُسُلِہٖ۔ (فتاویٰ ثنائیہ جلد اوّل ص ۴۴۸)