رواج ہے کہ لوگ نفل نماز ہمیشہ بیٹھ کر پڑھا کرتے ہیں تو کیا رسول ﷺ ہمیشہ نماز نفل بیٹھ کر ہی پڑھتے تھے؟ اگر نہیں تو دستور کرلینا اور ہمیشہ بیٹھ کر ہی پڑھنا بدعت ہے یا نہیں؟
آنحضرتﷺ نے بعض اوقات نفل بیٹھ کر پڑھے ہیں مگر قانون یہ فرمایا کہ بیٹھ کر نفل پڑھنے کا ثواب کھڑا ہونے کی نسبت نصف ہے۔ (فتاویٰ ثنائیہ جلد اوّل ص ۴۴۷)