سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(187) تارک صلوٰۃ کے بارے میں جناب میاں صاحب مدظلہ کا کیا فتویٰ

  • 4618
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-24
  • مشاہدات : 880

سوال

(187) تارک صلوٰۃ کے بارے میں جناب میاں صاحب مدظلہ کا کیا فتویٰ
السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

تارک صلوٰۃ کے بارے میں جناب میاں صاحب مدظلہ کا کیا فتویٰ ہے۔ اور من ترک الصلوٰۃ متعمدا فقد کفر کے کیا معنی ہیں۔ اور نیز فتویٰ بے نمازی کے جنازہ کے بارہ میں کیا ہے؟ بینوا توجروا


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

تارک صلوٰۃ کے بارے میں حضرت میاں صاحب مدظلہم کا فتویٰ یہ ہے کہ وہ فاسق ہے کافر نہیں ہے۔ اور حدیث من ترک الصلوٰۃ متعمدا فقد کفر میں سے مراد کفران نعمت ہے۔ اور کفر جو ایمان کا مقابل ہے وہ مراد نہیں اور بے نمازی کے جنازہ کے بارے میں حضرت ممدوح کا فتویٰ ہے کہ ایسے شخص کا جنازہ جو مقتداء ہیں وہ نہ پڑھیں بلکہ کسی معمولی شخص سے پڑھوا دیں۔ حررہ السید ابو الحسن عفار اللہ عنہ ۔ سید محمد نذیر حسین

(فتاویٰ نذیریہ جلد اوّل ص ۵۴۸)

 

فتاویٰ علمائے حدیث

جلد 04 ص 271

محدث فتویٰ

تبصرے